بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اتحاد ایئر نے بھارت سے امارات کیلئے پروازیں روک دیں

بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اتحاد ایئر لائن نے بھارت سے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں روک دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئر لائن کےترجمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے بھارت کے لیے پروازیں اور کارگو پروازیں جاری رہیں گی۔

کمبوڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث آج رات سے تھائی لینڈ کی سرحد کے ساتھ 8 صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ 19 کے باعث بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگائی ہے۔

واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری ہے۔

بھارت بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 22 ہزار 695 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس اب تک 1 ہزار 934 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 6 لاکھ 76 ہزار 251 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے جس کے باعث متاثرہ شہر ننجنگ میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 916 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 3 ہزار 749 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار 336 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86 ہزار 725 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 831 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.