اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آج یا کل زمان پارک میں چھاپا مار کر مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے۔
زمان پارک لاہور میں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تو سمجھتا تھا کہ میرے خلاف 97 کیسز ہیں لیکن آج عدالت سے پتہ چلا میرے خلاف درج کیسز کی تعداد 143 ہے، میں نے تو اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ہورہاہے،اس اجلاس میں مجھے اور پی ٹی آئی کوالیکشن سےباہر کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی،ان کوخطرہ ہےالیکشن ہوگیاتوان کی سیاست ختم ہوجائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نےزمان پارک پر ایسے حملے کر رہی ہے جیسے کوئی دہشت گرد چھپا ہوا ہو،ہر جگہ ناکے لگا کر ہمارے کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے ریلی سے کارکنوں الگ کیا جا رہا ہے نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ عدالت کےباہرپہنچاتوپولیس نےچھت سےپتھراؤ کیا، 40منٹ سےزیادہ عدالت کےدروازےپرکھڑارہاتاکہ اندرجاسکوں، جوڈیشل کمپلیکس میں گرفتاری کیلیےذہنی طورپرتیارہوکرگیاتھا، اسلام آباد کی عدالت نہ پہنچنےپر مجھ پرتوہین عدالت کاکیس ہوا، مجھےاپنے کیسزکی کوئی فکرنہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا عدالت میں پیش ہوا تو نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی کی وردیاں پہنی ہوئی تھیں، مجھے پولیس والوں سے معلومات ملیں کہ وہاں نامعلوم افراد موجود ہیں، آئی جی پولیس اہلکاروں پر برس پڑا کہ کیسے مجھے نکلنے دیا، ہو سکتا ہے کہ یہ آج شام کو آپریشن کریں، یہ آج وزیرآباد واقعے کے شواہد ختم کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مرتضیٰ بھٹو کو 20 ستمبر 1996 کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.