مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ مجھے عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کے حکم پرگرفتار کیا گیا۔
عطاء تارڑ وزیرآباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے بطور وکیل خود بھی دلائل دیے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ مجھے عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کے حکم پرگرفتار کیا گیا، رات مجھے پیغام دیا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں آواز اٹھاتا ہوں سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا، جھگڑا ہوا لیکن پی ٹی آئی کے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ عطا تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، عطا تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.