بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین طاہر اشرفی کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی

متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین طاہر اشرفی کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر اشرفی کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے اگلے روز ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا، حکومت پنجاب نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مقدمے پر بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر اشرفی پر دباؤ ڈالا گیا کہ معاملہ علماء بورڈ میں جانے پر حق میں فیصلہ دیا جائے، طاہر اشرفی کا مؤقف تھا علماء بورڈ کو غیرسیاسی رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان حکومت کی بھیجی گئی درخواستوں پر شریعت کے مطابق فیصلے دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.