لیاری عوامی محاذ نے لیاری میں مسلح افراد کے گشت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محاذ کے عہدے داروں اور اراکین مجلس عاملہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی سرپرستی میں لیاری میں کھلے عام منشیات کی خرید و فروخت جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منشیات سے نوجوانوں کی نسل کشی کے بعد اب ایک بار پھر مسلح افراد کا گشت شروع ہوگیا ہے۔
لیاری عوامی محاذ نے اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بصورتِ دیگر لیاری کے عوام اپنی حفاظت کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
Comments are closed.