بھارتی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، یو پی کے شہر لکھنؤ میں ایک ماہ کی اوسط بارش ایک ہی دن میں برس گئی۔
لکھنؤ میں 24 گھنٹوں کے دوران155.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، غیر معمولی بارش کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
اسکول اور کالج بند کردیئے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بارش کے سبب دیوار گرنے کے حادثے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں ہیں۔
Comments are closed.