وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی، نئے عزم اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں، عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں۔
Comments are closed.