صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
متاثرہ خاتون کے طبی معائنےکے بعدجج کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
متاثرہ خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ملزم نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر اس کی بہن کو نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا۔
ڈی پی او لوئر دیر کے مطابق متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے۔
Comments are closed.