مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لندن کی عدالت کو خریدنا یا دباؤ میں لانا ممکن نہیں۔
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے لاہور کی احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نیب عدالت سے انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ، امریکا اور چین سے ہم نے اربوں روپے کی پنجاب میں سرمایہ کاری کرائی، عوامی سرمائے میں کرپشن ثابت ہو جائے تو معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 10 سال میں کھربوں روپے کی پنجاب میں سرمایہ کاری کرائی، ایک ایک پیسہ ایمانداری سے عوام پر لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت نے چھٹی والے دن ڈیلی میل کی خبر کی تردید کی، برطانوی حکومت نے کہا کہ یہ خبر بالکل غلط اور بے سروپا ہے۔
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی حکومت میری رشتے دار نہیں لیکن انہوں نے سچ کی گواہی دی۔
Comments are closed.