بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لبنان سے نشہ آور گولیاں سعودیہ لانے والا اسمگلر گرفتار

سعودی عرب کے شہر جدہ میں نشہ آور گولیاں لبنان سے سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سعودی سرحدی سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے صوبے کےجدہ اور رابغ سیکٹرز میں 245 کلوگرام منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

سعودی میڈیا کے مطابق 1 کروڑ 40 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں، ایک شہری کو اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ نشہ آور گولیاں لوہے کی پلیٹوں میں چھپائی گئی تھیں۔

سعودی حکومت نے رواں برس اپریل میں پھلوں میں نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بناتے ہوئے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.