بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحمٰن بابا ایکسپریس کا ٹینکر سے تصادم، ٹریک بحال

ٹنڈو آدم میں رحمٰن بابا ایکسپریس اور ٹینکر میں تصادم کے بعد مرمتی کام مکمل کر کے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ٹنڈو آدم میں رحمٰن بابا ایکسپریس اور ٹینکر تصادم کے بعد ٹریک سے بوگیاں اور ٹینکر ہٹا دیئے گئے۔

ریلوے پولیس کے مطابق ٹریک کا مرمتی کام مکمل کر کے اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کر دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز پھاٹک کراس کرنے والا کیمیکل کا ٹینکر رحمٰن بابا ایکسپریس کی زد میں آگیا تھا۔

ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 35 مسافر جاں بحق اور 40 سے 50 زخمی ہوگئے، ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹرین حادثہ گزشتہ روز شام 6 بجے پیش آیا تھا، حادثے میں ٹرین کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی تھیں اور انجن کو نقصان پہنچا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.