بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کی کامیابی کا امکان نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر پر ماضی کے وزرائے اعظم اور عمران خان کے طریقہ کار میں واضح فرق ہے، موجودہ حکومت کی کشمیر پالیسی اور رویہ پر انہوں نے ہمیشہ تنقید کی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کوٹلی آزاد کشمیر میں انتخابی دفتر کاافتتاح کریں گے جبکہ وہ ہجیرہ اورسہنسہ میں کارکنان سے مختصرخطاب بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کو پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ ہی کھڑے رہیں گے کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اپنی حکومت بناسکے ۔

بلاول کاکہنا تھا کہ اگر ان کی طاقت حکومت ہے تو ہماری طاقت پاکستان پیپلزپارٹی ہے، حکومت بنانے کے لئے اپنی جماعت، اپنے لوگوں کی طاقت پر یقین رکھتےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.