لاہور میں سی آئی اے پولیس نے شفیق آباد میں ناجائز اسلحہ تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے مالیت کے اسلحہ تیار کرنے والے آلات برآمد کر کے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان اسلحہ ڈبوں میں بند کر کے پشاور سپلائی کرتے تھے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے ایس ایس پی سی آئی اے توصیف حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے اسلحے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شفیق آباد کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں پر اسلحہ بنانے کا کام ہو رہا تھا۔
اس موقع پر فیکٹری مالک رفیق، کاریگر عامر سہیل اور شہباز کو گرفتار کر لیا گیا ، ڈی آئی جی شارق جمال نے بتایا کہ ملزمان ہر4 دن بعد 600 پستول پشاور بھجواتے تھے ۔
Comments are closed.