free matrimonial site stratford dating prince and princess school pasig how to be ulzzang boy latest international dating site date in girls baby lips philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں بارش، پانی جمع، بزدار کا ایکشن

لاہور میں صبح سویرے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، اس صورتِ حال کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا۔

کراچی میں رات گئے ڈیڑھ گھنٹے تک ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد کراچی کی زیادہ تر سڑکوں پر جمع پانی اتر گیا۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسیٔ آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ادھر محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج بھی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک اور صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رات گئے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ دیر تک بارش ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان اور سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 11 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.