بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 26 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ان میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج بھی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان اور سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 11 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.