www.yahoo philippines.com how to be ulzzang boy country boy funny www gogol ecom filipina heart cupid dating singles meet asian guys

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سب کو پتہ چل چکا ہے نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا، جاوید لطیف

مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کو راضی کر رہے ہیں کہ چوتھی مرتبہ ریاست کی قیادت کریں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف پھر آ رہے ہیں، اور اسی سال واپس آ رہے ہیں، یہ نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیرِ اعظم منتخب ہونے دیں گے، یہ منت کر کے نواز شریف کو لے کر آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ نواز شریف پھر آ رہے ہیں اور اسی سال واپس آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کر باہر نہیں رہ سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.