بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تِلوں کا استعمال صحت کیلئے کیسا ہے؟

اکثر اوقات گھروں میں سفید اور کالے تل صرف میٹھی غذاؤں اور مخصوص پکوانوں میں ہی استعمال کیے جاتے ہیں، یہ اِن کی افادیت سے لا علمی ہی ہے کہ جو ان کا استعمال شاذو نادر ہی کیا جاتا ہے۔

تِل غذائیت اور روغن سے بھرپور غذا ہے، چھوٹے چھوٹے سفید اور کالے رنگ کے بیجوں پر مشتمل تِل زمانہ قدیم سے استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ ان کی تاثیر گرم اور غذائیت گوشت کے برابر قرار دی جاتی ہے، انہیں دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔

سُپر فوڈ میں شمار کی جانے والی جڑی بوٹی ادرک کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، متعدد بیماریوں میں قدرتی علاج کے طور پر استعمال کی جانے والی ادرک کی افادیت سے بیشتر خواتین نا واقف نظر آتی ہیں، ایسی خواتین کے لیے یہ رپورٹ سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

خوبانی لذیذ میٹھے ذائقے اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے، خوبانی کا تازہ اور اسے سکھا کر دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، خوبانی پوٹاشیم، فولاد، فائبر اور بیٹا کروٹین سے مالامال پھل ہے جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ان چھوٹے چھوٹے بیجوں میں قدرت نے بھر پور صحت کا خزانہ چھپا رکھا ہے، ان کا استعمال خصوصاً خواتین کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، تِلوں میں متعدد وٹامنز، منرلز، قدرتی روغن اور دیگر اجزاء جیسے کہ کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، میگنیز، کاپر، زنک، فائبر، تھیامن، وٹامن بی6، فولیٹ اور پروٹین پایا جاتا ہے ۔

غذائی ماہرین کے مطابق تِلوں کے استعمال کے نتیجے میں انسان شوگر، بلڈپریشر، کینسر، ہڈیوں کی کمزوری، جلِد کو پہنچنے والے نقصانات، دل کی بیماریوں، منہ کی بیماریوں سے بچ جا تا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء انسانی جسم سے مضر صحت مادوں کو بھی نکال دیتے ہیں۔

ہر طرح کے رنگ انسانی موڈ پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، غذائی ماہرین کا بتانا ہے کہ اسی طرح سبزیوں، پھلوں، میووں اور جڑی بوٹیوں کے رنگوں میں بھی قدرت نے راز چھپا رکھا ہے جو کسی نہ کسی طرح انسانی جسم اور نفسیاتی صحت اور پوری شخصیت کو متاثر کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کی جانے والی صحت کے لیے مفید جڑی بوٹی ’لیمن گراس‘ کو دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور لیمن گراس کو اپنی روزمرہ کی روٹین میں شامل کرنا بے حد ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے تلوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، تلوں کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے والے مزید فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

غذائی ماہرین کے مطابق کیلشیم کی کمی کے شکار افراد کے لیے تلوں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، تلوں میں کیلشیم اور آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ خون کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔

کالے تل نیم گرم پانی میں بھگو کر گرائنڈ کر کے چھان لیں، اب اس میں دودھ ملا کر پئیں، چند دنوں میں خون کی کمی دور ہو جائے گی۔

تلوں میں مثبت روغن (تیل) پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے ایڑیاں، ہاتھ اور ہونٹ پھٹنے سے بچ جاتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق موٹے ہونے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ تِلوں کو بادام اور خشخاش کے ساتھ ملا کر کھائیں اور بعد میں دودھ پی لیں۔

بر صغیر خصوصاً پاکستان، بھاورت اور بنگلہ دیش میں کھانوں میں مرچ مسالے اور جڑی بوٹیوں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، طبی طور پر یہ قدرتی مسالےصحت بخش بھی ہیں، انہی مسالوں میں ہرے مسالے میں شمار کی جانے والی ہری مرچ کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد طبی حاصل ہوتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور ہری مرچ کا استعمال کرنا لازمی ہے۔

سبزی میں شمار کیے جانے والا گول، کھٹا میٹھا ٹماٹر دراصل اپنی غذائی کے سبب ماہرین کی جانب سے پھل قرار دیا جاتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس میں وٹامن اے، سی، آئرن اور نمکیات کی بھرپور مقدار سرفہرست ہے، اسی لیے اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

تلوں کے استعمال سے بال اور ناخنوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، تلوں کا تیل فائدہ مند ہے جس میں وٹامن بی اور ای، میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو بالوں اور سر کی جلد کے لیے ضروری اجزاء ہیں۔

تلوں کے تیل کی معمولی سی مقدار سے سر پر مالش کریں اور 30 منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد نیم گرم پانی اور شیمپو سے بال دھو لیں، بال گھنے، کالے، لمبے اور مضبوط ہوجائیں گے۔

سرکہ ہر گھر میں پایا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز کرنا بے و قوفی ہوگی، سرکے کی افادیت سے متعلق سائنس سمیت اسلامی تعلیمات میں بھی بات کی گئی ہے جبکہ اسلام نے سرکے کو بہترین سالن بھی قرار دیا ہے۔

تقریباً ہر گھر میں اسپغول کا استعمال کیا جاتا ہے، اسپغول کا استعال زیادہ تر گھر کے بڑے بوڑھے افراد کرتے ہیں جنہیں قبض جیسی بیماری اور خراب ہاضمے کی شکایت ہوتی ہے مگر اس کا استعمال نوجوانوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے، اسپغول کے پورے فوائد حاصل کرنا اور اس سے متعلق مکمل معلومات ہونا بےحد ضروری ہے۔

تلوں کا تیل پولی اَن سیچوریٹڈ اور مونو سیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں سیچوریٹڈ فیٹس کم ہوتے ہیں جو کہ دل کی صحت اور کولیسٹرول کی سطح کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.