پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں مرغی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، جبکہ گائے، بکرے کا گوشت، گھی اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کرانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں مرغی کا 1 کلو گوشت 649 روپے کا مل رہا ہے۔
پنجاب کے دارالخلافہ میں بکرے کا گوشت 1700 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے کلو ہو گیا، جبکہ سرکاری نرخ 1500 روپے کلو مقرر ہے۔
لاہور میں گائے کا گوشت 1100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جس کا سرکاری نرخ 900 روپے کلو مقرر ہے۔
انڈوں کی قیمت مزید بڑھ کر 289 روپے فی درجن ہو گئی، درجۂ دوم اور درجۂ سوم گھی 22 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
درجۂ دوم گھی کی فی کلو قیمت 480 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گھی کا 16 کلو کا کنستر 400 روپے مہنگا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر چاہیں تو صورتِ حال بہتر ہو سکتی ہے۔
چھاپہ مار ٹیمیں سرے سے غائب ہیں، جس کی وجہ سے لاہور کے دکان دار من مانی قیمتیں لے رہے ہیں۔
Comments are closed.