منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

پرفارمنس کا مزہ ہی تب جب پاکستان جیتے، نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ اچھا محسوس ٹیم کی جیت پر ہوتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے کے بعد نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پرفارمنس کا مزہ ہی تب ہے جب پاکستان جیتے۔

انہوں نے لکھا کہ جیت ٹیم کی کوشش ہے جس میں سب کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا، اب نظریں اگلے میچ پر ہیں۔

نسیم شاہ نے اسامہ میر کو شاندار ڈیبیو پر مبارک باد بھی دی۔

فاسٹ بولر کے پیغام پر مداحوں نے کمنٹس کر کے ان کی تعریف کی اور اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جس پر انہیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کراچی میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.