منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

انڈونیشیا میں 7.6 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی

انڈونیشیا کے جنوبی صوبے مالوکو کے جزائر پر 7.6 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث 15 مکانات اور 2 اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کے جزائر میں آنے والا زلزلہ 130 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد 4 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، ایک کی شدت 5.5 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے آسٹریلیا کے شمالی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.