
کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر بھر میں چیکنگ کی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گلبرگ میں دو معروف ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر کمشنر لاہور کا اسپیشل اسکواڈ ایکشن میں آگیا۔
کمشنر لاہور نے گلبرگ کے علاقے میں دو معروف ریسٹورنٹس کو سیل کردیا جبکہ انھوں نے ان ریسٹوڑنٹس کے ملکان اور مینجر پر مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
انہوں نے ریسٹورنٹ میں موجود گاہکوں سے درخواست کی کہ خدارا خود پر اور اپنے پیاروں کی صحت پر رحم کریں، ہوٹل والا لالچ کررہا ہے، مگر آپ کو اپنی جان پیاری ہونی چاہیے۔
کپٹن (ر) عثمان نے کہا حکومت اپنی کوشش کررہی ہے تاہم عوام کے تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے۔
Comments are closed.