ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

لاہور: قومی انڈر 11 اسکواش کھلاڑی کا کرنٹ لگنے سے انتقال

قومی انڈر 11 ایج گروپ اسکواش کے کھلاڑی زین بخاری لاہور میں انتقال کرگئے۔

ترجمان پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ زین بخاری کا انتقال گھر کی موٹر سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوا۔ 

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ زین بخاری گھر میں کھیل کود رہے تھے کہ موٹر کو چھونے سے انہیں کرنٹ لگا۔ بارش کی وجہ سے موٹر میں کرنٹ آ گیا تھا۔ 

پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نے زین کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ زین بخاری کی اچانک وفات سے بہت افسوس ہوا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن زین بخاری کی فیملی کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

قائم مقام سیکریٹری پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن محمد منصور نے کہا کہ زین بخاری کے انتقال کی وجہ سے جشن آزادی لیگ ملتوی کر دی ہے۔

ایج گروپ اسکواش لیگ کل سے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.