بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: عید سے 1 روز قبل سیکیورٹی کے انتظامات سخت

لاہور میں عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل ہی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے ڈیلٹا وائرس اور عید کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیں۔

لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر بھر کے پولیس افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

لاہور میں گزشتہ رات کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے حبس اور گرمی میں کمی آ گئی اور موسم خوش گوار ہو گیا۔

لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ بینکوں، اے ٹی ایمز، بازاروں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ساجد کیانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں کے اطراف پیٹرولنگ ٹیمیں متحرک رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.