بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کے اقدامات پر NCOC کا اظہارِ اطمینان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیئے گئے اضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں عید الاضحیٰ سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد، کراچی اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں این سی او سی نے سندھ حکومت کے اضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے ڈیلٹا وائرس اور عید کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیں۔

اجلاس کو کو ویکسینیشن کی استعداد بڑھانے پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں صرف عید الاضحیٰ کے دن ویکسین سینٹرز بند رہیں گے۔

این سی او سی کے اعلامیئے کے مطابق گلگت بلتستان میں 500 آکسیجن سلنڈرز اور 30 وینٹیلیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عید الاضحی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ موڈرنا ویکسین کی وافر مقدار ویکسینیشن سینٹرز کو مہیا کر دی گئی ہے، بیرونِ ملک جانے والے افراد اور طلباء اب باآسانی موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ عیدِالاضحیٰ کی نماز اور قربانی سے متعلق مخصوص ایس او پیز پر عمل درآمد اہم ہے۔

اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.