بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: 85 کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی

پنجاب بھر میں 85 کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں پر عیدلاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے ڈیلٹا وائرس اور عید کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیں۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 85 کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں پر عیدلاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں 85 کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی کا اخبارات میں اشتہار بھی شائع ہوا ہے۔

لاہور میں عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل ہی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.