بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلسے اندرون سندھ میں ہوں گے جن میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس بلالیا، اجلاس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا۔

اس کے علاوہ مبینہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عید کے بعد اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے، وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.