پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

لاہور: عدالت نے فرخ حبیب کی بازیابی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس شکیل احمد نے نبیل ارشد کی فرخ حبیب کی بازیابی کےلیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت پنجاب پولیس نے فرخ حبیب سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرخ حبیب پنجاب پولیس کی حراست میں نہیں ہیں، اُن پر 9 مئی سمیت 13 مقدمات درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.