منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

رونالڈو کی بسمہ اللّٰہ پڑھتے ویڈیو وائرل

پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی ’بسمہ اللّٰہ‘ پڑھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یورو 2024ء کوالیفائرز کے گروپ جے میں سلواکیہ کے خلاف میچ میں رونالڈو نے پرتگال کی قیادت کی، میچ جب پنالٹی کیک کے فیصلہ کُن موڑ پر پہنچا تو کھلاڑی کو ’بسم اللّٰہ‘ کے کلمات پڑھتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

کرسٹیانو رونالڈ کی اس پنالٹی کک سے ان کی ہوم ٹیم پرتگال 3-2 سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پرتگالی اسٹار فٹ بالر کی مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے اسٹار فٹ بالر کی اس سے قبل سجدہ اور سلام کرتے ہوئے بھی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.