بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: شہریوں کو چینی 110 کے بجائے 85 روپے میں ہی ملے گی

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب چینی 110 روپے کی بجائے 85 روپے کلو میں ملے گی۔

کمشنر لاہور ڈویژن محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی بیچنے والوں کو سخت سزائیں ہوں گی، چینی بروقت سپلائی کریں گے۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر جلد عملدرآمد شروع کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عوام چینی سستی ہونے پر تو خوش ہیں لیکن انہیں شکوہ ہے کہ چینی دکانوں پر دستیاب نہیں۔

لاہور میں چینی کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کیے رکھا، تاہم لاہور ہائی کورٹ نے واضح حکم جاری کر دیا کہ چینی تو صرف 85 روپے کلو میں فروخت ہو گی۔

حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد سات مختلف شوگر ملز سے 80 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کے 50 کلو والے 26 ہزار 440 تھیلے خرید لیے۔

محمد عثمان نے مزید کہا کہ چینی جلد دکانوں میں سپلائی کر دی جائے گی، جہاں چینی 85 روپے کلو اور رمضان بازاروں میں 65 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سستی چینی کی خبر تو خوش آئند ہے لیکن ابھی دکانوں میں چینی دستیاب نہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر موثر اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے، اگر کوئی دکاندار چینی کی من مانی قیمت وصول کرتا ہے تو ہیلپ لائن پر اطلاع کریں۔ ایکشن لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.