بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات کو تیز بارش ہوئی۔

ڈیفنس، مال روڈ، گلبرگ، ایئر پورٹ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشنِ راوی، ملتان روڈ اور گڑھی شاہو کے علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

ٹاؤن شپ، مزنگ اور والٹن کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.