بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے نہ تو کبھی انتقام کی سیاست کی ہے اور نہ ہی ہم اس پر یقین رکھتے ہیں۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں اداروں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.