لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، مدینہ کالونی چونگی امر سدھو کے ایک پولنگ سٹیشن پر ایک امیدوار نے اپنے ووٹروں کے لیے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا ہے۔
امیدوار کا دعویٰ ہے کہ اس نے ووٹروں کے لیے کھانے میں 600 کلو چکن قورمہ اور 5 ہزار نان روٹی کا اہتمام کیا ہے۔
لاہور میں دیگر کئی امیدواروں کی جانب سے بھی پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کے لیے لنچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
امیدواروں کی جانب سے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کے دوپہر کے کھانے کے لیے بریانی، قورمہ اور قیمے والے نان تیارکرائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔
آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔
Comments are closed.