لاہور میں ایڈیشنل سیشن ججوں کے تین رکنی وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اتھارٹی کی ورکنگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ججوں کے وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان نے بریفنگ دی، انہیں مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا، وفد نے کیمروں کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ڈیجٹیل شواہد کیس کو سمجھنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں، شہر میں ٹریفک کی روانی اور حادثات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
شرکاء کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔
Comments are closed.