پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، ٹیکسوں اور جرمانوں کے خلاف لاہور میں مزدا مالکان کی جانب سے بابو صابو انٹرچینج پر دھرنا دیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مزدا مالکان کی جانب سے بابو صابو انٹرچینج موٹر وے پر ٹرانسپورٹرز کا دھرنا اور احتجاج جاری ہے۔
مظاہرین کی جانب سے سڑک بلاک کر دی گئی ہے جس کے سبب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بلاک کی گئی سڑک کے نتیجے میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اسلام آباد سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مسافر خواتین، بچے اور بزرگ پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے منسوخ شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بحال کرنے، ڈیزل سستا کرنے اور ناجائز ٹول پلازے ختم کرنے کے مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔
Comments are closed.