بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار کا اولمپین نوید عالم کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اولمپین نوید عالم قومی ہیرو ہیں۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ نوید عالم کی بیماری کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوید عالم صاحب کے علاج کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

کینسر میں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت کی جانب سے لے لی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ اولمپین نوید عالم کے علاج کے تمام اخراجات پنجاب حکومت خود ادا کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.