بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس میں ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی میں گٹر کی صفائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ ملنے والا کیس پولیس نے اے کلاس کردیا، جبکہ عدالت نے پولیس کی اے کلاس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے مقدمے کو سی کلاس کرنے کا حکم دے دیا اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کو ایس ایچ او سائٹ اے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ایس ایچ او کے خلاف کی گئی کارروائی سے عدالت کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس اے کلاس کئے گئے کیس میں کسی بے گناہ کو ملوث کر سکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 17 مارچ 2021 کو گٹر کی صفائی کے دوران ہینڈ گرینڈ ملا تھا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے حکام کے سامنے ہوشیاری دکھانے کے لیے اس طرح کا مقدمہ درج کیا، کوئی پولیس افسر اپنے اختیارات اور وسائل کا ناجائز استعمال نہ کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.