بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ن لیگ پر کڑی تنقید

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف خیبر پختونخوا کو کیا ٹھیک کریں گے، انہوں نے تو پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا۔

بونیر میں تقریب سے خطاب میں محمود خان نے کہا کہ مالم جبہ اسکینڈل کی بات کرتے ہیں اور یہاں آکر انجوائے کرتے رہے، مالم جبہ میں جب ورکرز دھوپ میں کھڑے تھے تو مریم اورنگزیب زپ لائن پر انجوائے کررہی تھیں۔

 وزیراعلیٰ کے پی نے مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کرتے ہوئے جلسوں میں مدرسوں کے بچوں کو لانے کا الزام عائد کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.