لاہور میں جوہر ٹاؤن میں نجی یونیورسٹی کے باہراحتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور آگ لگانے والے 500 سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں چار سے پانچ سو طلبہ کو نامزد کیا گیا ہے ۔
مقدمہ نجی یونیورسٹی کے سیکیورٹی انچارج نوید مختار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات لگائے گئے ہیں ۔
مقدمے میں متعدد طلبہ کو بھی نامزد بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طلبہ گزشتہ روز آن لائن امتحانات نہ لینے پر احتجاج کر رہے تھے۔
Comments are closed.