لاہور سے تعلق رکھنے والے دیسی کُشتی کے پہلوان چودہ سالہ حسن بھولا 60 کلو سے زائد ٹریکٹر ٹائر کے ساتھ کمر کو مضبوط بنانے کی ٹریننگ کرتے ہیں۔
دیسی کُشتی کے پہلوان اب روایتی ٹریننگ کی بجائے جدید ٹریننگ کرنے لگے ہیں، لاہور کے چودہ سالہ حسن بھولا پہلوان جن کا ٹارگٹ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنا ہے حسن رَسے کی مدد سے درخت پر چڑھتے اور پھرتی کے لیے رگبی اسٹائل میں بھی وارم اپ ٹریننگ کرتے ہیں۔
پہلوان فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہیں اکھاڑے میں زور آزمائی اور داؤ پیچ کرنے کے لیے جدید طرز کی ٹریننگ میسر ہے۔
حسن علی کو 60 کلو سے زائد ٹریکٹر ٹائر کے ساتھ ٹریننگ میں کوئی دقت نہیں ہوتی اور رسے کے ساتھ درخت پرچڑھنے میں بھی مہارت حاصل ہے۔
سابق انٹرنیشنل پہلوان فرید علی حسن بھولا پہلوان کے چچا اور ٹرینر بھی ہیں، فرید علی کا کہنا ہے کہ پٹھوں کی طاقت کے لیے یہ ٹریننگ بہت ضروری ہے، پرانے دور کی ورزشیں اپنی جگہ لیکن اب اسپورٹس سائنس کا دور ہے، لانگ ٹرم ایتھلیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام میں منفرد اور دلچسپ ٹریننگ کا سہارا لینا پڑتا ہے، یہ پاور ورکنگ پروگرام ہے ۔
جدید دور کے پہلوان اکھاڑے میں اترنے سے قبل اب وارم اپ ہونے کے لیے بھی روایت سے ہٹ کر ٹریننگ کرتے ہیں، آدھے گھنٹے کی فزیکل ٹریننگ کے بعد پھر پہلوان اکھاڑے میں داؤ پیچ پر کام کرتے ہیں۔
Comments are closed.