جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

جلد سماعت کی درخواست ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے دائر کی۔

آمنہ جنجوعہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کئی سال سے مقرر نہیں ہو سکی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے پیشِ نظر مقدمہ آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.