جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

انٹر بینک: 1 ماہ سے سستا ہونیوالا ڈالر 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی کمی میں تسلسل کو آج ایک مہینہ پورا ہو گیا۔

ایک ماہ سے مسلسل اپنی قدر کم کرنے والا ڈالر آج انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے کا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا تھا، انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے کم ہوا ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ڈالر ڈھائی سو روپے سے نیچے آجائے گا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 296 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.