جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

سندھ: خصوصی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

سندھ میں خصوصی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل (6 اکتوبر کو) طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس  نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی صدارت میں ہو گا جس میں نیشنل ایکشن پلان، کچا آپریشن، غیر قانونی تارکینِ وطن، ہنڈی اور دیگر امور پر فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں وفاقی، صوبائی اور عسکری قیادت سمیت اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

راولپنڈی/کوئٹہپاکستان کی جانب سے ملک میں…

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں سی ٹی ڈی فورس کو جدید خطوط پر ڈھالنے اور مدارس کی ریگولرائزیشن اور رجسٹریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ڈالر اسمگلنگ اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن پر بھی شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کے منصوبوں کی تکمیل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ میں توانائی، معدنیات اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے اقدامات پر غور ہوگا، گرین انیشیٹو کے تحت سندھ میں زمین کی دستیابی اور زرعی امور میں زیرِالتواء قانونی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.