جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

غیر قانونی غیر ملکیوں کیلئے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 26 دن باقی

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکی افراد کے لیے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 26 دن باقی رہ گئے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔

اس حوالے سے وزارتِ اطلاعات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوسری صورت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی اور گرفتاریاں شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں غیر ملکی افراد پاسپورٹ کے بغیر بھی آ جاتے ہیں، تاہم یکم نومبر سے ویزے اور پاسپورٹ کے بغیر کوئی پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.