اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کا بڑا فیصلہ بھی کرسکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے تمام جماعتوں کو مستعفی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ کے ساتھ بڑا فیصلہ استعفوں کا ہوسکتا ہے، حزب اختلاف مل کر استعفیٰ دے تو یہ نظام 24 گھنٹے میں گر سکتا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 400 سے زیادہ نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانا ممکن نہیں، کچھ جماعتیں ایوان میں رہیں اور کچھ استعفے دیں تو فائدہ مند نہیں ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ استعفوں پر پی ڈی ایم کی ساری جماعتوں کا اتفاق ہو، سب جماعتیں مل کر استعفوں پر فیصلہ کریں تو حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں۔
Comments are closed.