مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سلیبس ختم کرائے بغیر امتحان لینا ظلم ہے۔ بچے حکومت سے جہانگیر ترین والا این آر او تو نہیں مانگ رہے ہیں۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو قوم کے بچوں اور بچیوں کی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مافیاز کی آواز کے آگے تو گھنٹوں کے بل گر جاتی ہے لیکن قوم کے بچوں کی آواز اسے سنائی نہیں دی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ قوم کے بچے حکومت سے جہانگیر ترین والا این آر او تو نہیں مانگ رہے ہیں، وہ صرف انصاف چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ سلیبس ختم کرائے بغیر امتحان لینا ظلم ہے، شفقت محمود صاحب، جب سپلیمنٹری لینا ہے تو اسے ہی سالانہ امتحان کیوں نہیں بنادیتے؟
Comments are closed.