پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قوم کو الیکڑانک ووٹنگ مشین کی نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین کی ضرورت ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے حکومتی اصلاحاتی پیکیج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیلیکٹد نے عوام کو ریلیف نہیں دینا کیونکہ اُنھوں نے الیکٹرک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینے ہیں عوام سے نہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی الیکڑانک ووٹنگ مشین سے اپنی دیہاڑی لگانا چاہتے ہیں، انہیں مزدور کی دیہاڑی کی فکر نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جب شہباز شریف نے انتخابی پارلیمانی اور معاشی اصلاحات کی بات کی تھی تو یہ کہتے تھے کہہ این آر او مانگ رہے ہیں، اب انتخابی اصلاحات کے فراڈ پر اکیلے بیٹھ کر رو رہے ہیں۔
Comments are closed.