بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی کھلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر ای سی بی سے رابطے میں ہیں، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پیر کی شام انگلینڈ کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے کی خبر ملی جس کے بعد سے  انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

 پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر ای سی بی سے رابطے میں ہیں، ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم سے سیریز میں شامل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کیلئے کیے جانے والے پروٹوکولز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

پی سی بی نے ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ اسکواڈ کے 7 ارکان کے کورونا کے شکار ہونے کے باعث انگلینڈ بورڈ نے نئی ٹیم کے اعلان کردیا ہے، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم پوری تبدیل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ اسکواڈ کے 7 ارکان کے کورونا کے شکار ہونے کے باعث انگلینڈ بورڈ نے نئی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی ٹیم پوری تبدیل ہوئی ہو۔

انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں 3 ون ڈے کھیلنے ہیں جو 8 ،10 اور 13 جولائی کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.