بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سراپا احتجاج طلبہ سن لیں امتحانات ہر حال میں ہوں گے، شہرام ترکئی

وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ کچھ طلبہ امتحان ملتوی کرنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں تو وہ طلبہ سن لیں امتحانات ہر حال میں ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے پریس کانفرس میں بتایا کہ  حالات ابھی بہت بہتر ہیں، اس لیے ابھی تیاری لازمی ہے، امتحان کو کافی محدود کردیا گیا ہے چند مخصوص مضامین ہی کا امتحان لیا جارہا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں…

انہوں نے صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔

وزیر تعلیم شہرام ترکئی  نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں 80 فیصد عملے نے ویکسی نیشن کی ہے، صوبے میں اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ بھی شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی مہم چلائیں گے، شہرام ترکئی نے بتایا کہ 3 ارب روپے بجٹ میں فرنیچر کے لیے مختص کیے گئے ہیں ، اسمارٹ اسکول کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.