بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، فردوس عاشق

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہان ہے کہ اپوزیشن ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قانون کی عملداری، بلاتفریق احتساب، یکساں ترقی کے اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، ‏وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی، عوامی مسائل کےحل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.