بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں جیسا کام عمران خان کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جیسا کام عمران خان کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

اسد عمر نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا انڈسٹریل زون ہے، چینی سرمایہ کاروں نے اس زون میں بھرپور سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر گوادر پہنچ…

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا، وزیرِ اعظم نے نومبر میں اس علاقے کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دورہ گوادر کے دوران بلوچستان پیکیج کی پیش رفت کا جائزہ لیا، 600 ارب روپے سے زائد کے پیکیج سے 53منصوبے اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں آئندہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے کُل 1200ارب کے منصوبے ہیں، بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام بلوچستان حکومت کی شراکت سے کیا جا رہا ہے، جیسا کام وزیراعظم کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.